وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہاہے کہ ابھی 27 ویں ترمیم پر کام شروع نہیں ہوا، 27ویں ترمیم جب بھی آئے گی، ڈنکے کی چوٹ پرآئےگی، 27ویں ترمیم لائیں گے،ہمارا استحقاق ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر عقیل کا کہناتھا کہ پیر کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو رہا، 26ویں ترمیم اسی پارلیمنٹ نے کی،27ویں بھی یہی کرے گی، جماعتوں کو اتفاق کرنا چاہیے لوکل گورنمنٹ اسٹرکچر کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، 140اے میں بہتری کی ضرورت ہے۔
وزیرمملکت بیرسٹرعقیل نے کہا کہ 27ویں ترمیم کیلئے ہمارے پاس نمبرز موجود ہیں، اپوزیشن سے اتفاق رائے نہیں ہوتا تو ہمارے پاس دوتہائی اکثریت موجود ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم پر تمام جماعتیں متفق ہوں، 26ویں ترمیم پر پی ٹی آئی بھی متفق تھی، اپوزیشن لیڈرآنے کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنرآجائیں گے۔




















