اسموگ کے خاتمہ کیلئے حکومت پنجاب کا بڑا اقدام، پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے محکمہ ماحولیات میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی سمری تیار کرلی، سمری کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سردی بڑھتے ہی اسموگ کا راج ہے، پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کیلئے کا بڑا فیصلہ کرلیا، پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے بڑا قدم اٹھالیا۔
حکومت پنجاب نے محکمہ ماحولیات میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی تیاریاں کرلیں، بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی سمری تیار کرلی گئی، جس پر حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔
سمری کے مطابق گریڈ 17 اور 18 کے 45 افسران کی بھرتی کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی گئی جبکہ گریڈ 11 اور 12 کے 64 ملازمین کی بھی بھرتی ہوگی۔
سمری میں انوائرینٹل پروٹیکشن ایجنسی میں عملے کی قلت کا اعتراف کیا گیا اور کہا گیا کہ بھرتی سے انوائرنمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی کے ڈویژن ہیڈ کوارٹر کو تقویت ملے گی، نئی بھرتیوں کا مقصد پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد مزید تیز کرنا ہے۔