پنجاب بارکونسل کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھرمیں وکلا نے ووٹ کاسٹ کیا ۔
پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کےبعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں مینول طریقے سے ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ پولنگ کاعمل صبح نو بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ مجموعی طورپرلاہورسمیت پنجاب بھر میں ایک لاکھ بتیس ہزار سے زائد ووٹرزرجسٹرڈ تھے۔ لاہورڈویژن کی بیس نشستوں پر 93 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پنجاب بھرکی پچھہتر نشستوں پرتین سوبتیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کیاجارہا ہے۔ دن بھرسکیورٹی کےسخت انتظامات رہے۔ پولیس کی اضافی نفری ہائیکورٹ میں تعینات رہی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویزنےواضح کیاکہ جو بھی امیدوارجیتں گے۔ جیت کی خوشی میں فائرنگ کرنے والےنو منتخب ممبرکونااہل کروں گا۔



















