حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے مقرر کر دی ہے ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 2 پیسے بڑھاتے ہوئے 278 روپے 44 پیسے مقرر کر دی گئی ۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو کہ آئندہ 15 روز کیلئے ہوں گی۔






















