سی ای او آذربائیجان ٹریول بورڈ فلورینس شینکس کا کہنا ہے کہ راوں سال 66 ہزار پاکستانی آزربائیجان کا دورہ کر چکے ہیں، پاکستانیوں کیلئے آذربائیجان کے ای ویزہ کی فیس صرف 27 ڈالر ہے۔ اگلے سال آزربائیجان او آئی سی اور کھیلوں کے اہم ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔
فلورینس شینکس نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری سے ستمبر 2025تک 66 ہزار پاکستانیوں نے آذربائیجان کا دورہ کیا ، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد اسی ہزار تھی۔ آذربائیجان چھوٹا اورخوبصورت ملک کےجس میں سفرکرنا آسان ہے ۔ آذربائیجان اور پاکستان کےدرمیان براہ راست پروازیں بھی چلتی ہیں۔ ارجنٹ ای ویزہ 70 ڈالر اور نارمل 27 ڈالر میں لگتا ہے۔ سی ای او آذربائیجان ٹریول بورڈ نے کہا کہ ان کا ملک رواں برس اسکینگ اوردیگر کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔ جبکہ اگلے سال ورلڈ اربن فورم اور اوآئی سی جیسے بڑے ایونٹ بھی آذربائیجان میں ہوں گے ۔ آزربائجان کی جانب سے پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کاسلسلہ جاری رہےگا۔






















