لاہورکینال روڈ پر الیکٹرک ٹرام منصوبے پر عملدرآمد سیلاب کی نذرہوگیا،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبرخان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو 130 ارب دے رہے ہیں، ابھی الیکٹراک ٹرام کا منصوبہ شروع نہیں کررہے۔دسمبرمیں وزیراعلی سے مزید تجاویزکی منظوری لیں گے،ایک سے سوا سال میں منصوبے کوآپریشنل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پر الیکٹرک ٹرام آئندہ سال فروری میں نہیں چل سکے گی، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ 130 ارب کا فنڈ سیلاب متاثرین کودیا جا رہا ہے، منصوبہ ابھی شروع نہیں کررہے، منصوبے میں مزید تین نئی تجاویز شامل کی جا رہی ہیں، تجاویزدسمبر میں وزیر اعلی کو پیش کی جائیں گی، منصوبہ کی تکمیل میں ایک سے سواسال لگ جائیگا، چند ماہ بعد کینال روڈ ٹرام منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ کریں گے۔
بلال اکبر خان نے کہا کہ 2009 میں لاہور میں چار میٹرو لائنز کی ضرورت تھی، حالیہ ٹرانسپورٹ سٹڈی کے مطابق لاہور میں چھ میٹرو لائنز کی ضرورت ہے، ہماری کوشش ہے اپنے دورحکومت میں لاہور میں ایک سے دو میٹرولائنز کا اضافہ کریں، ورلڈ بنک کےتعاون سے 25 کروڑ ڈالرزلاگت سےلاہور میں مزید 400 بسیں چلائیں گے، لاہور میں 800 الیکٹرک بسوں کا فلیٹ شامل کریں۔



















