نوشہرہ سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔
رپورٹ کے مطابق نوشہرہ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی رہنماء پیر ذوالفقار باچا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔
مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام اور مرکزی رہنماء کیپٹن صفدر نے ذوالفقار باچا کو ن لیگ میں خوش آمدید کہا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں ہیں تاہم اب دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔