وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
وزیراعظم کےسیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق گردش کرنےوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اوربعض عناصر ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلا کرملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نےکہا وزیراعظم پاکستان اس وقت بہترین انداز میں ملک کو آگے لے کر چل رہے ہیں،پوری دنیا میں پاکستان کو عزت ووقار نصیب ہوا،اس موقع پر ایسی بحث ملک دشمن عناصر کرتے ہیں،ہم نے ہمیشہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کی ہے،ہم جب اپوزیشن میں تھے ہمارے خلاف مقدمات بنائے جا رہے تھے۔





















