رجسٹرار سپریم کورٹ محمد سلیم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس اور ججز کی جانب سے سلیم خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق الوداعی تقریب میں چیف جسٹس اور جج صاحبان کی جانب سے محمد سلیم خان کی خدمات کو سراہا گیا، ججز صاحبان نے محمد سلیم خان کی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور خدمات کی تعریف کی ۔
محمد سلیم خان نے چیف جسٹس اور ججز کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ میں خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز ہے، ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نجی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا اور وہ پینتالیس روز کی رخصت پر تھے ۔



















