خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی ایک جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا میدان خیبر پختونخوا اسمبلی میں سج گیا۔
سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے اسپیکر بابر سواتی نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا،پولنگ اسٹیشن اسمبلی ہال میں قائم کیاگیاہے،پولنگ اسٹیشن میں2بوتھ بنائےگئےہیں،حکومت اور اپوزیشن کے امیدواروں خرم ذیشان اور تاج محمد کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔
،الیکشن میں خیبرپختونخوا کے145 ممبران اسمبلی رائےحق دہی کا استعمال کریں گے،صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان کی تعداد 91 ہے،اپوزیشن جماعتیں کے ممبران کی تعداد 54 ہے
صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخواسعید گل ریٹرننگ آفیسرمقرر کیے گئے ہیں،ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کے شبلی فراز کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر منعقد ہورہے ہیں۔






















