بھارتی کرکٹر شریاس ائیر کی سڈنی میں سرجری مکمل کر لی گئی ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے کے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شریاس ائیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران ایک کیچ پکڑتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے۔ ان کی پسلیوں میں چوٹ لگی جس کے باعث اندرونی طور پر خون بہنا شروع ہو گیا تھا۔
ڈاکٹرز نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سرجری کی، جس کے بعد ائیر کی طبیعت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بھارتی بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ مکمل صحت یابی تک سڈنی میں ہی قیام کریں گے۔






















