ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے کی تاریخی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے کی کمی کے بعد قیمت چار لاکھ 16 ہزار 362روپےہوگئی ہے،اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار روپے کی کمی کے بعد قیمت تین لاکھ 56 ہزار 963 ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 173 روپے کمی کے بعد 4924 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 140 ڈالر سستا ہوکر 4940 ڈالر ہوگیا۔
اس سے قبل 18 اکتوبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 10600 روپے کی کمی آئی تھی۔




















