امریکا اور جاپان کے درمیان نایاب معدنیات کی ڈیل طے،صدر ٹرمپ اور وزیراعظم سنائے تکائچی نے معاہدے پردستخط کردیے۔
وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پرامریکی صدر کا پرتپاک استقبال کیاگیا،جاپانی وزیراعظم نے عالمی امن کیلئے صدر ٹرمپ کی خدمات کو سراہا،دونوں رہنماؤں نے تجارتی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔دفاعی مذاکرات کیلئےامریکی منسٹر آف وار،پیٹ ہیگستھ بھی جاپان پہنچ گئے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کاکہنا ہےکہ جاپان کی وزیراعظم نےصدرٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئےنامزدکردیا،وزیر اعظم تکائچی نے صدر ٹرمپ کو نامزدگی سے خود آگاہ کیا۔
صدر ٹرمپ جاپان سے جنوبی کوریا جائیں گے،جنوبی کوریا کےشہر بوسان میں اپیک سمٹ اورصدر ٹرمپ کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں،چینی صدرشی جن پنگ بھی سمٹ میں شریک ہونگے اور امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔






















