سجاول کے نواحی علاقے بڈھو ٹالپر میں جت برادری کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
سجاول کےنواحی علاقے بڈھو ٹالپر میں جت برادری کےدو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہاشم اورعبداللطیف جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں سول اسپتال سجاول منتقل کر دی گئی،علاقے میں کشیدگی برقرار ہےاور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،پولیس کےمطابق ابھی تک واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا ۔





















