آزادکشمیر کے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئین کے مطابق 25 فیصد اراکین اسمبلی کے دستخطوں سے جمع کرائی جا سکتی ہے، تحریک میں تجویز کردہ قائد ایوان کا نام پیش کرنا لازمی ہے۔
آزادکشمیر اسمبلی اراکین کی تعداد 53 ہے جن کا 25 فیصد 14 اراکین بنتے ہیں جس کے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی ۔ محترک کو وزیر اعظم کے امیدوار کا نام لازمی تحریک عدم اعتماد میں شامل کرنا ہوگا۔ تحریک عدم اعتماد کے تین دن بعد اور سات دن قبل رائے شماری ہونا لازمی ہے۔ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کی صورت میں چھ ماہ تک دوبارہ تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جا سکتی۔ تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد وزیر اعظم اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتا۔



















