سرگودھا میں شادی کی ایک تقریب میں شامل ہونے والے بن بلائے مہمانوں نے دولہا پرجعلی نوٹ نچھاور کیے، خوب بھنگڑے ڈالے متعدد مہمانوں کی جیبوں سے لاکھوں روپے لے کر رفو چکر ہوگئے ، دولہا کی والد کی مدعیت میں پولیس نے نامعلوم مہمانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے ۔
تفصلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے رہائشی زمیندار غلام رسول کے بیٹے کی بارات ہوٹل میں گئی تو اس دوران کچھ ایسے مہمان بھی ہوٹل میں داخل ہو گئے جنہوں نے دولہا پر خوب نوٹ نچھاور کیے ، بارات میں شامل ہو کر بھنگڑے بھی ڈالے تاہم اس دوران ملزم ایک باراتی کی جیب سے رقم نکال کر رفو چکر ہوگئے ۔
بن بلائے مہمانوں کا انکشاف ہوا تو متعدد باراتیوں نے اپنی جیبوں کے صفایا ہونے کا بتایا یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم جعلی نوٹ نچھاور کر رہے تھے اور بھنگڑے ڈال رہے تھے ۔پولیس نے دولہا کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے حاصل ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
سرگودھا: بارات میں ایسےلوگ بھی شامل ہوگئےجنہیں مدعوہی نہیں کیا گیا تھا جس کےباعث رش بڑھ گیا






















