وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھرمیں گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن بحالی کا افتتاح کر دیا۔
اسلام آباد میں تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم نےکہاکہ پی ڈی ایم حکومت کےدوران گیس کی فراہمی بڑا چیلنج تھا کیونکہ سوئی گیس دستیاب ہی نہیں تھی، آج عوام کا ایک دیریینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔
وزیراعظم نےمزیدکہا پی ڈی ایم حکومت میں گیس کےانفرااسٹرکچرکی تعمیرکےاقدامات کیےگئے،آج گھریلو صارفین کیلئےمعیاری ایندھن آرایل این جی گیس کنکشنزکا اجراکیاجارہاہے،مخلوط حکومت میں شامل تمام سیاسی رہنماؤں کومبارکبادپیش کرتاہوں۔



















