امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا جاتے ہوئے قطر میں دوحا ایئر پورٹ پر طیارے میں قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے مختصر ملاقات کی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطر امریکا کا بہت بڑا اور عظیم اتحادی ہے،امیر قطر کی کوششوں سے خطے میں امن قائم ہوا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ قطر امریکا کا بہت بڑا اور عظیم اتحادی ہے، امیر اپنے ملک کے عوام میں محبوب اور قابلِ احترام ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے حوالے سے پیشرفت قابلِ یقین ہے، غزہ میں بہت جلد امن فورس تشکیل پاجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں فوج بھیجے گا، غزہ میں پائیدار امن چاہتے ہیں، پیوٹن سے تب تک ملاقات نہیں کروں گا،جب تک وہ جنگ بندی پر راضی نہ ہوجائیں، چین روسی تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کر رہا ہے، بھارت نے مکمل طور پر خریداری بند کر دی ہے۔





















