وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سعودی نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز سے ملاقات ہوئی، سعودی عرب کو ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔
وفاقی وزیرِریلوےمحمد حنیف عباسی کی سعودی نائب وزیرِٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز رامیح الرامیح سےملاقات اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرزکانفرنس کےموقع پرہوئی،ملاقات میں پاکستان ریلوے اور سعودی عرب کےدرمیان ریلوے شعبےمیں تعاون کےفروغ پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں ریلوےمنصوبوں،علاقائی روابط اورسرمایہ کاری کے مواقع پرتفصیلی گفتگو کی گئی، ملاقات میں پاکستان نےسعودی عرب کو پاکستان ریلوے کےفلیگ شپ منصوبےایم ایل ون میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔
وزیر ریلوے نےسعودی نائب وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک کو بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے تعاون سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔
پاکستان ریلوے بنیادی ڈھانچےکی اپ گریڈیشن اورنظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔192 کلومیٹرطویل کوہاٹ تھل خرلاچی ریلوے لنک وسطی ایشیائی ممالک کوجوڑے گا اورپاکستان اس منصوبےکےلیےسعودی مالی معاونت کے امکانات پرغور کر رہا ہے۔
چمن کےذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں تک ریلوےرابطے کے منصوبےپربھی پیشرفت جاری ہے،ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں ٹرانسپورٹ و تجارت کےشعبوں میں اشتراک بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔



















