یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی نے اتحادیوں سے روسی تیل کمپنیوں،خفیہ بحری بیڑے اور آئل ٹرمینلز پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
یوکرین کےصدر وولودیمیر زیلینسکی نےاپنےاتحادیوں پر زوردیا کہ وہ تمام روسی تیل کمپنیوں، انکے خفیہ بحری بیڑے اورآئل ٹرمینلزپرپابندیاں عائد کریں،تاکہ ماسکوکی جنگ کےلیےمالی معاونت کی صلاحیت کو متاثرکیا جا سکے۔
لندن میں پریس کانفرنس کےدوران دیگر یورپی رہنماؤں نے بھی روس پردباؤ بڑھانےکی اپیل کی،برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نےکہا یہ معاملہ صرف یوکرین کی آزادی اورخودمختاری کا نہیں بلکہ یہ یورپ اور برطانیہ کی بھی جنگ ہے۔
نیدرلینڈز کے وزیرِاعظم ڈِک اسخوف بولے یورپی یونین امریکی طرز پر روسی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرے،ڈنمارک کی وزیرِاعظم میٹے فریڈرِکسن نےکہا اتحادیوں کو کرسمس سےپہلے یوکرین کےلیےقرضوں کے معاملے کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔





















