بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں بس میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک اور کئی دیگر جھلس کر زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح ضلع کرنول کے چِنّا ٹیکور گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک نجی بس حیدرآباد سے بنگلورو جا رہی تھی کہ اس دوران بس موٹرسائیکل سے ٹکرا نے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی ، بس میں 42 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔
حادثے میں 20 افراد ہلاک اور کئی دیگر جھلس کر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو بچانے کی کوشش کی، اس دوران فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔





















