روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.898 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 142 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 کے بعد سمندر پار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ مجموعی طور پر 6.998 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔ اسی طرح آر ڈی اے کے ذریعہ سرمایہ کاری کاحجم 753 ملین ڈالر ہوگیا۔
اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020کے بعد سے لے کر اب تک سمندر پار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں مجموعی طور پر 753 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
سمندرپار پاکستانیوں نے ستمبر 2020 کے بعد سے لے کراب تک نیا پاکستان روایتی سرٹیفیکیٹس میں 316 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 412ملین ڈالر اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔