لاہورمیں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا۔
صدر ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ نان اور خمیری روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی، فائن بوری کی قیمت میں 4500 سے 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، فائن آٹا کی قیمت بڑھنے پر نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے فائن بوری کے ریٹ میں اضافے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ، سادہ روٹی حکومت پنجاب کی مقرر کردہ قیمت 14روپے میں فروخت کررہے ہیں، حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کر لئے تونان اور خمیری روٹی 25 روپے میں فروخت کریں گے۔



















