ایمپریل کالج لندن نے پاکستان میں کیمپس کھولنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ ایمپریل کالج لندن نے لاہور میں اوورسیز کیمپس کے قیام کی تردید کردی۔
ایمپریل کالج لندن نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کوئی اوورسیز کیمپس نہیں کھولا جارہا۔ نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ زیر غور ہے۔ جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایمپریل کالج لندن کے تمام کیمپس برطانیہ میں ہی ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 18 اکتوبر کو نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کی خبر جاری کی گئی تھی۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بھی اس منصوبے کے حوالے سے ایکس پر پوسٹ کیا تھا۔ ایمپریل کالج کی وضاحت کے بعد مریم اورنگزیب نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔






















