عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 250 ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ گزشتہ 5 سالوں میں سونے کی سب سے بڑی کمی ہے۔سونے کی قیمت 5.3 فیصد کمی کے بعد 4 ہزار 115 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جب کہ پیر کے روز فی اونس قیمت 4 ہزار 381 ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھی۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سال 2025 کے دوران اب تک سونا تقریباً 60 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔



















