ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع تاحال حل نہیں ہو سکا، بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ نے ٹرافی دینے سے انکار کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے محسن نقوی کا یہ مطالبہ بھی مسترد کردیا ہے کہ ٹرافی اے سی سی دفتر آ کر وصول کی جائے۔
بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کو افغانستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز کی حمایت حاصل ہے، جبکہ بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ آئندہ ماہ ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں اٹھایا جائے گا۔
اے سی سی نے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دیتے ہوئے تجویز دی تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑی کے ہمراہ نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی آ کر تقریب میں ٹرافی وصول کرے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی اجلاس 4 سے 7 نومبر تک دبئی میں شیڈول ہے۔






















