پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ۔ خیبرپختونخوا میں ایک سال کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر نکلا ۔ ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 23 ہوگئی ۔
پولیس سے متاثر ہونے والے بچے کا تعلق تورغر کی تحصیل کندار کی یونین کونسل گھڑی سے ہے ۔ اس سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 19 تک جا پہنچی ۔
ملک میں حالیہ انسداد پولیو مہم انیس اکتوبر کو اختتام پذیر ہوئی ۔ جس میں ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔
دوسری جانب ملک بھر کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس بدستور موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری کو ملک کے 127 مقامات سے بھیجے گئے نمونوں میں سے 44 کا رزلٹ مثبت آیا۔ 81 مقامات پر پولیو وائرس کی موجودگی کے آثار نہیں ملے۔






















