پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ستمبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال ستمبر کے 29 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 87 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا، یوں برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارے کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز شامل ہیں۔





















