پاکستان میں تاریخی نجکاری ، متحدہ عرب امارات کی کمپنی انٹرنیشنل ہولڈنگ نے فرسٹ ویمن بینک کے پانچ ارب روپے مالیت کے حصص خرید لیے ، وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اہم پیشرفت کو پاکستان کی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت قرار دیا اور کہا کہ کئی برس بعد پہلی اسٹریٹجک نجکاری مکمل ہوئی ہے ۔
مشیرِ وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق نجکاری سے معیشت میں نجی شعبے کا کردار مزید مضبوط ہوگا ۔ آئی ایچ سی مشرقِ وسطیٰ کی سب سے بڑی سرمایہ کار کمپنی ہے، اور اس اقدام سے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ۔فرسٹ ویمن بینک کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اے آئی پر مبنی ایک جدید کمرشل بینک میں تبدیل کیا جائے گا ۔۔۔ مشیرِ وزیرِ خزانہ نے کہا آئی ایچ سی کا پاکستان میں اربوں ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے پر کام جاری ہے ۔






















