وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنا ابتدائی ترجیحی ایجنڈا تیار کرلیا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی تحریک انصاف کی سینئیر قیادت کے ساتھ اسلام آباد میں مشاورتی بیٹھک ہوئی ۔ پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر، سابق اسپیکر اسد قیصر، عاطف خان، شاہرام ترکئی و دیگر موجود تھے۔
سہیل آفریدی نے مشاورت کے بعد صوبائی حکومت کا ابتدائی ترجیحی ایجنڈا تیار کرلیا ۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کوششوں میں تیزی لانا ،صوبے میں قیام امن کے ہنگامی اقدامات اور گورننس میں بہتری شامل ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق صوبے مین اعلیٰ بیوروکریسی اور ضلعی سطح پر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہوگی۔ قابل افسر لگائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ کی پارٹی قیادت سے مشاوت گزشتہ روز خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی تھی۔ ترجیحی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے پارٹی قیادت سے ملاقاتیں جاری رہیں گی۔






















