فیصل آباد کی نوجوان لڑکی نمرہ بازار میں بکنے والی رنگ گورا کرنے والی جعلی اور سستی کریموں کا شکار بن گئیں، کریم استعمال کر نے سے جلد بری طرح جل گئی ۔
نمرہ کا کہنا ہے کہ خوبصورت نظر آنے کی خواہش میں اسٹور سے کریم خریدی، مگر چند دنوں میں ہی چہرے پر خارش اور جلن شروع ہوگئی، اب پوری اسکن خراب ہو چکی ہے۔
اسکن اسپیشلسٹ کے مطابق سستی رنگ گورا کرنے والی کریموں میں خطرناک اسٹیروئیڈز اور مرکری شامل ہوتے ہیں جو جلد کی بیماریوں اور مستقل نقصان کا باعث بنتے ہیں۔
ماہرِ امراضِ جلد ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ کسی بھی کریم یا اسکن پراڈکٹ کے استعمال سے قبل ہمیشہ مستند ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کیا جائے تاکہ اسکن کو ناقابلِ تلافی نقصان سے بچایا جا سکے۔






















