وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ وزیر خارجہ نے کابل کے4،وزیردفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی کے2،2دورے ہوئے، افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی اور سیکرٹری خارجہ نے5،5دورے کئے،5سال میں ہماری کوششوں اورقربانیوں کےباوجود کابل سےمثبت ردعمل نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر جاری پیغام میں خہا کہ مشیرقومی سلامتی نے افغانستان کا ایک دورہ کیا،مشترکہ کمیٹی کے 8 اجلاس ہوئے، پاک افغان 225 فلیگ میٹنگز ہوئیں،836احتجاجی مراسلے تھمائے، سرحدی خلاف ورزیوں پر افغان سفارتکاروں کو 13 مرتبہ طلب کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 2021ء سے لے کر اب تک 3844فوجی اور عام شہری شہید ہوئے، اس دوران دہشت گردی کے 10347 واقعات ہوئے، 5سال میں ہماری کوششوں اور قربانیوں کے باوجود کابل سے مثبت ردعمل نہیں آیا، اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے۔






















