سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب افغانستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ٹھکانوں سمیت متعدد فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
حملوں کے دوران پاک افواج نے قندھار میں انتہائی اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل کو تباہ کر دیا، یہ زیر زمین ٹنل افغان طالبان اور دہشت گرد بطور ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج استعمال کرتے تھے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ تنصیبات اور ذخائر افغان طالبان اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے استعمال کیے جا رہے تھے، جنہیں درست نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔




















