مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باوجود دبئی سے بندرگاہ گہرا کرنے والا ڈریجر کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ انتظامیہ نے سماء کو بتایا کہ ڈریجر کراچی گیٹ وے ٹرمینل کی برتھ کو گہرا کرے گا، کے جی ٹی ایل برتھ کی گہرائی تیرا میٹر سے بڑھاکر پندرہ اعشاریہ پانچ میٹر کی جائے گی، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق ڈریجنگ کراچی میں بندرگاہی انفرااسٹرکچر کی مسلسل جدید کاری کا حصہ ہے۔




















