متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
یو اے ای نے ایشین پیسیفک کوالیفائرز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹاپ تھری ٹیموں میں جگہ بنائی، جس کے ساتھ ہی اس نے ورلڈ کپ میں اپنی نشست پکی کر لی۔
یہ تیسری مرتبہ ہے کہ یو اے ای کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔
کوالیفائرز کے مکمل ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والی 20 ٹیموں کا حتمی اعلان کر دیا گیا ہے۔
عالمی ایونٹ آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، جہاں ٹیمیں چیمپئن بننے کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔






















