ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کی رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق کیسز میں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نےبحریہ ٹاؤن کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کے دومقدمات میں ملک ریاض اوران کے بیٹے علی ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ملک ریاض اوردیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور سمیں بھی بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ سماعت پرعدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ہرصورت عدالت میں پیش ہوں بصورت دیگر انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا






















