امریکی ٹیرف نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکر دیا،مودی سرکار نے امریکا کو روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرا دی۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خریدے لیکن معاملات طے پاگئے ہیں۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں سات طیارے گرنے کا ذکر کرکے مودی کے زخم بھی تازہ کر دیے،کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے دہانے پر تھے،میں نے کہا لڑائی نہ روکی تو دو سو فیصد ٹیرف لگا دوں گا۔ چوبیس گھنٹے میں جنگ ختم ہوگئی ۔
امریکی صدر نےکہا وزیراعظم شہبازشریف نےسب کےسامنےکہا آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائیں،میں نے ایک نہیں آٹھ جنگیں رکوائیں، یوکرین جنگ ختم کرانےکی کوشش کریں گے، ہوسکتا ہے پیوٹن کوئی سمجھوتہ کرلیں۔





















