بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق اداکار پنکج دھیر کچھ عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے، چند ماہ قبل ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی تھی۔ انہوں نے اس بیماری کے علاج کے دوران بڑی سرجری بھی کروائی تھی۔
پنکج دھیر نے ٹی وی انڈسٹری اورفلم دونوں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،معروف ڈرامے مہا بھارت میں انہوں نے کرن کا لازوال کردار ادا کیا تھا،جسے بہت پسند کیا گیا،پنکج دھیر نے سوگواران میں اہلیہ انیتا دھیر کے علاوہ 2 بچے چھوڑے ہیں۔





















