امریکا میں حکومتی اداروں کا شٹ ڈاؤن تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیا۔
بلومبرگ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 دن کے اندر ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکال دیا،اربوں ڈالرز کے فنڈ فیڈرل گورنمنٹ کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردیے،کانگریس کی منظوری کے بغیر ڈیموکریٹکس کے کئی پروگرام بند کردیے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےاعلان کیاکہ عارضی طور پر فارغ ملازمین کو ان کی قانونی طور پرضمانت شدہ واپسی کی تنخواہ نہیں مل سکتی،کچھ لوگ ایسے ہیں جو دیکھ بھال کے لائق نہیں ہیں،اور ہم ان کی دیکھ بھال مختلف طریقے سے کریں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ اگر ڈیموکریٹس نے ان کے مطالبات نہ مانے تو مزید برطرفیاں ہو سکتی ہیں۔





















