پاک فوج نےچمن کےعلاقےاسپن بولدک میں افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کےحملےناکام بنا دیے،سیکیورٹی ذرائع کےمطابق دہشتگردوں نے علی الصبح تین مقامات پر حملہ کیا جس کا پاک فوج نے مؤثر جواب دیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے دیہات اور معصوم شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا،ایس پی آرکے مطابق چار مقامات پر بھرپور جوابی کارروائی میں پندرہ سے بیس افغان طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا جارہاہے کہ گیارہ اور بارہ اکتوبر کی درمیانی رات سے اب تک دو سو سے زائد طالبان اور ان کے معاون دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کےمطابق دہشتگردوں نےافغانستان کی طرف سےپاک افغان دوستی گیٹ کو بھی دھماکے سے اڑا دیاجو اس بات کا ثبوت ہےکہ افغان طالبان تجارت اور عوامی آمدورفت کے مخالف ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج نےگزشتہ رات کرم سیکٹر پر افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش بھی ناکام بنائی تھی،جوابی کارروائی میں 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کیے گئے جبکہ متعدد دہشتگرد ہلاک اور امریکی ساختہ اسلحہ قبضے میں لیا گیا۔
اسپن بولدک چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی اشتعال انگیزی پرپاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کےبعد افغان طالبان نےجنگ بندی کی درخواست کردی ہے،شکست خوردہ طالبان سوشل میڈیا پر جھوٹی ویڈیوز جاری کر رہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں،ذرائع کاکہنا ہےکہ پاک فوج افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کی کسی بھی جارحیت کابھرپور اور توقع سےبڑھ کرجواب دینے کے لیےہمہ وقت تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق کرم سیکٹر میں اس وقت صورتحال پرامن ہے تاہم اسپن بولدک میں مزید دہشتگردوں کےجمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
پاک فوج کا نوشکی سیکٹر میں بھی افغانستان کو بھرپورجواب، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ افغانستان کی حدود میں تین کلومیٹر اندر واقع غزنالی پوسٹ تباہ کی گئی،افغان طالبان فوجی جوابی حملے میں غزنالی پوسٹ اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
12/11 اکتوبر کےدرمیانی رات فوج کی مؤثر کارروائیوں سےاب تک سرحد پارطالبان کےمتعدد ٹھکانے تباہ ہوچکےہیں، پاک فوج نے 21 افغان طالبان پوسٹیں عارضی طورپرقبضےمیں لیں جبکہ دہشتگردوں کے کئی تربیتی کیمپ ناکارہ بنائے۔
افغان صوبہ قندھار میں پاک فوج کی افغان طالبان کی جارحیت پر پریسجن سٹرائیکس کی گئیں،پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کے اہم ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،ان سٹرائیکس کے نتیجے میں افغان طالبان بٹالین نمبر 4، بارڈر بریگیڈ نمبر 6 مکمل طور پر تباہ کردی گئیں،جس میں درجنوں خارجی اور افغان کارندے ہلاک ہوگئے،
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بیرونی جارحیت کا شدید اور مکمل جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔



















