پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون، اختراعات (انوویشن) اور تکنیکی اشتراک کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے ابوظبی میں یو اے ای کی انڈر ہز عمر سوویہ السویدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شزا فاطمہ نے ابوظبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ اور تکنیکی اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے اے ایچ اے ڈی کے سی ای او منیب انجم سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کے سائبر سیکیورٹی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل تحفظ کے فروغ پر باہمی اتفاق کیا گیا۔






















