امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا مشرق وسطیٰ میں امن اصل ہدف ہے، غزہ اس کا چھوٹا سا حصہ ہے۔
واشنگٹن واپسی پر صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا اسرائیل اورمصر میں بہت کچھ حاصل کیا، بہت محنت کی،جیسا چاہتا تھا سب کچھ ویسا ہی ہوا،ان عظیم ممالک کو ایک ساتھ آنا ہوگا اور کام مکمل کرنا ہوگا۔
امریکی صدر نے روس یوکرین جنگ بندی کیلئے ترک صدر اردوان کے کردار کو اہم قرار دیا،کہا صدر اردوان روس یوکرین جنگ میں ہماری مدد کرسکتےہیں۔ روس اور صدر پیوٹن ان کی بہت عزت کرتے ہیں
صدر ٹرمپ نےکہا میری سخت لوگوں کے ساتھ بنتی ہے،کمزوروں کے ساتھ نہیں،اس لیے صدر اردوان سے دوستی ہے۔ نیٹو کو جب بھی اردوان کے ساتھ مسئلہ ہوتا ہے تو وہ مجھے فون کرتے ہیں۔





















