انتظارکی طویل گھڑیاں ختم،اسرائیلی زندان سے 1968 فلسطینیوں کو رہائی مل گئی،عمر قید کاٹنے والے ڈھائی سو فلسطینی بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی زندان سےرہائی پانے والےفلسطینی گھروں کولوٹ گئے،غزہ اورمغربی کنارےمیں جشن کا سماں ہزاروں افراد استقبال کیلئے امڈ آئے،اپنے پیاروں کی واپسی پرخاندان والے خوشی سے نہال، آنکھوں سے خوشی کے آنسو رواں ہوگئے۔
کسی نے اپنے پیاروں کو گلے لگایا تو کسی نے کندھے پراٹھا لیا،گھروالوں کی خیریت سے بے خبر قیدیوں نے اپنے بچوں کو آنکھوں سے لگایا۔
اسرائیل نے 154فلسطینیوں کومصرجلا وطن کردیا،غزہ کی سڑکوں پرایک بارپھر القسام بریگیڈ کے جانباز جگہ جگہ نظر آئے،حماس نےبھی تمام بیس اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا،چار لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کی گئیں۔





















