صدر ٹرمپ غزہ امن کانفرنس میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے ہیں جہاں وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی صدر کی ملاقات ہوئی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کچھ دیر میں ہونے جارہی ہیں جہاں صدر ٹرمپ امن کانفرنس کے شرکاء سے باری باری ملاقاتیں کر رہے ہیں، اس موقع پر صدر ٹرمپ نے شہبازشریف سے بھی ملاقات کی ۔
صدر ٹرمپ سے کویت ،انڈونیشیا ،آذربائیجان ،قطر کے سربراہان ، ترک صدر رجب طیب اردوان ، سپین اور اٹلی کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کیں ۔






















