امیر بالاج قتل کیس میں لاہور کی سیشن عدالت نےگوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
ایڈیشنل اینڈسیشن جج نجف حیدرنےدرخواست ضمانت پر سماعت کی،خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر پیش نہیں ہوا۔ملزم کے وکیل نے پیشی کے لیے کچھ دیر کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔
دوبارہ سماعت کے آغازپر ملزم کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی،خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے امیر بالاج قتل کےمقدمےمیں گرفتاری کےخدشے پرضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا،تھانہ چوہنگ پولیس نے امیر بالاج کےقتل پرمقدمہ درج کیا تھا۔
ملزم نےضمانت میں موقف اختیارکیاکہ پولیس نے ذاتی مخالفت کی بنیاد پرمقدمے میں نامزد کیا قتل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔
عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی،چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔






















