حکومت نے عازمین حج کیلئے اضافی سہولیات پیکج کا اعلان کردیا،اضافی رقم ادا کریں اور حج میں مزید سہولتیں حاصل کریں۔
عازمین سرکاری اسکیم میں بھی فیملی کے لئے الگ کمرہ لے سکیں گے،مکہ میں الگ2 اور 3 بیڈ کیلئے60 ہزار سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے اضافی دینا ہوں گے،مدینہ میں 35 ہزار اضافی ادا کرکے 3سے 5 دن قیام کی رعایت حاصل کی جاسکتی ہے۔
سرکاری اسکیم کے تحت قربانی کے لئے 60 ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے،ڈالرز میں ادائیگی کرنے والوں کو بھی کمرے،کم قیام اور قربانی کی سہولیات ملیں گی،حج درخواستوں کی وصولی کے لئے 15 قومی بینکوں کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔
حج درخواستوں کیلئے نیشنل بینک،حبیب،یونائیٹڈ،فیصل، بینک الحبیب،عسکری اور دی بینک آف پنجاب شامل ہیں،ایم سی بی، الائیڈ،میزان،سونیری اور بینک الفلاح میں درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
حبیب،بینک اسلامی اور زرعی ترقیاتی بینک بھی 27نومبر سے درخواستیں وصول کریں گے،دسمبر 2024ء تک کارآمد شناختی کارڈ پر ہی حج درخواستیں جمع کرائی جاسکیں گی۔