ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا،جو ایسا سوچ رہے ہیں یہ ان کی خوش فہمی ہے۔
ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں عباس عراقچی نےکہا نیوکلیئر پروگرام پر امریکا کے ساتھ بامقصد بات چیت کیلئے تیار ہیں،قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
مزید کہا چند دن پہلے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران غزہ جنگ بندی معاہدے کی حمایت کرتا ہے،ہو سکتا ہے وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بھی بحال کرے۔





















