اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ دو روز سے بند سڑکیں بالآخر کھل گئیں،معمولاتِ زندگی بحال ہوگئے۔
کنٹینرزسڑکوں کے اطراف موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں دوبارہ راستے فوری بندکیےجاسکیں،ایکسپریس وے پر ٹریفک بحال کردی گئی،گزشتہ رات سےموبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہو چکی ہے۔
دوسری جانب جہلم کےداخلی اورخارجی راستے اج تیسرے روز بھی بند ہیں،دریائے جہلم کےپلوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکےآمدورفت معطل ہےجسکی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،گوجرانوالہ کی تمام سڑکیں آج تیسرے روز بھی مکمل بند ہیں، سادھوکی، چندا قلعہ اور وزیرآباد میں خندقیں کھودی گئی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 کھول دی گئی ہے،لاہورسےتمام موٹرویز کوٹریفک کےلیےکھول دیاگیا ہے۔



















