ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت کی جانب سے پر تشدد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا، ہم نے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے، یہ جماعت باز نہیں آئی،اپنے طریقے سے احتجاج شروع کیا، ان کے احتجاج میں پولیس والے زخمی ہوئے۔
فیصل کامران نے کہا کہ کافی تعداد میں پولیس اہلکار لاپتہ بھی ہیں، پولیس اسٹیشنز،املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ان جتھوں میں پرتشدد رجحان دیکھا گیا ہے، یہ عوام کو نقصان پہنچاتے ہیں، انہوں نے عام آدمی کی زندگی خراب کی ہوئی ہے، اورنج لائن کے اسٹیشن پر چڑھ کر فتح کا جشن منایا گیا، ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ، ہم نے اس کو لاہور سے کلیئر کیا ہے، یہ جتھے جہاں جائیں گے توڑ پھوڑ کریں گے، سمجھ نہیں آتی یہ کیسا احتجاج ہے، ریاست ادارے اپنا کام کرتے رہیں گے، بات چیت کے لیےہم ہر وقت حاضر ہیں، ریاست ان سے اچھی طرح نمٹنے کیلئے تیار ہے۔






















