نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے مصر اور آذربائیجان کے وزرائےخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،جس میں غزہ کی صورتحال اورمشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،تمام رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےمصری وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اورغزہ میں جاری انسانی بحران پر تفصیلی گفتگو کی۔ علاقائی سطح پر سفارتی کوششوں اور تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔
شرم الشیخ میں پیرکو ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر بھی مشاورت کی گئی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بایراموف سے بھی رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران پر تفصیلی گفتگو کی،خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے عرب اسلامی ممالک کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔





















